13پولیس اہلکار شہید

خیبرپختونخوا :رواں سال پولیو ٹیموں پر حملوں میں 13پولیس اہلکار شہید

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں رواں سال پولیو ٹیموں پر حملوں کے دوران 13پولیس اہلکار شہید جبکہ 36زخمی ہو گئے ہیں ۔
محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی)کی رپورٹ کے مطابق رواں سال بنوں میں 4، باجوڑ اور ٹانک میں پولیو ٹیموں پر 3، 3 حملے ہوئے
خیبر، لکی مروت، مردان، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں پولیو ٹیموں پر ایک ایک حملہ رپورٹ ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ باجوڑ میں حملوں سے 9 پولیس اہلکار شہید جبکہ 30 زخمی ہوئے۔
بنوں میں پولیو ڈیوٹی پر تعینات 2 اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوئے، اسی طرح جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں بھی ایک ایک اہلکار شہید ہوا۔
رپورٹ کے مطابق بنوں، خیبر اور لکی مروت میں پولیو ٹیموں پر حملے میں ایک ایک اہلکار زخمی ہوا۔
محکمہ انسداد دہشتگردی کے پی کے مطابق انسداد پولیو ٹیموں پر حملوں میں دو شدت پسند تنظیموں کی نشاندہی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سپین اور کینیڈا ویمنز فٹبال ٹیموں نے اولمپک گیمز میں افتتاحی میچز جیت لئے