اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج کا غزہ سے4یرغمالیوں کو بازیاب کرانے کا دعویٰ

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج نے 8ماہ بعد غزہ سے 4یرغمالیوں کو بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا ہے ۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ نصیرات کیمپ میں آپریشن کرکے وہاں موجود 4 اسرائیلی شہریوں کو بازیاب کرالیا گیا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق چاروں بازیاب اسرائیلی شہریوں کی صحت اچھی ہے اور انہیں مزید طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
بازیاب ہونے والے اسرائیلی شہری 7 اکتوبر کو یرغمال بنائے جانے والے افراد میں شامل تھے۔
دوسری جانب 4اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر حماس عہدیدار نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 8 ماہ بعد4 یرغمالیوں کو رہا کرانا اسرائیل کی کامیابی نہیں ناکامی ہے۔

مزید پڑھیں:  بلور خاندان سیاست سے کنارہ کش؟ بلورہاوس کی رونقیں ماند