موسم گرم

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم رہنے کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: ملک کے بیشتر علاقوںمیں آج بھی موسم گرم رہنے کی پیشگوئی جبکہ گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں سورج اپنی تپش سے عوام کو آج بھی ستائے گاجبکہ سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
شہر قائد میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد رہا جبکہ جنوب مغرب سے چلنے والی ہواں کی رفتار 22 سے24 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔
گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت کہاں ریکارڈ کیا گیا؟گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا، دادو، مٹھی، تربت، بہاول پور میں 42، سبی، موہن جودڑو، کوٹ ادو، ٹنڈو جام اور روہڑی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ملتان اور حیدر آباد میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور، سرگودھا اور فیصل آباد میں 39 اور کراچی، اسلام آباد اور بنوں میں 36، مظفر آباد میں 34، پشاور میں 33،کوئٹہ میں 32 اور گلگت میں 28 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  عراق سے اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ،2فوجی ہلاک،24زخمی