قومی سکواڈ فائنل

بھارت کیخلاف قومی سکواڈ فائنل،اعظم خان کو ڈراپ کردیاگیا

ویب ڈیسک: ٹی 20ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے لئے قومی سکواڈ کے11کھلاڑیوں کے نام فائنل کرلئے گئے ،امریکا کے خلاف صفر پر آئوٹ ہونے والے پاکستانی بیٹر اعظم خان کو ڈراپ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم میں کپتان بابر اعظم ،محمد رضوان ، عثمان خان، فخر زمان ، افتخار احمد ، شاداب خان ، عماد وسیم ، شاہین آفریدی ،حارث رف ، محمد عامر اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی بیٹر اعظم خان بھارت کے خلاف میچ سے آٹ ہو گئے، ان کی جگہ عماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم اور کوچ گیری کرسٹن کا اعظم خان پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔
بھارت کے خلاف میچ سے قبل اعظم خان کو ٹیم کی نیٹ پریکٹس میں ایک گیند بھی کھیلنے کو نہ مل سکی۔

مزید پڑھیں:  جے یو آئی پشاور کے زیر اہتمام مبارک ثانی کیس فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ