دہشت گردوں کا حملہ ناکام

باجوڑ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

ویب ڈیسک: باجوڑ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے میاگانوں چیک پوسٹ پردہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب رات کی تاریکی میں دہشتگروں کے طرف سے میاگانو پولیس پوسٹ کو رات کے تاریکی میں اچانک راکٹ لانچرز اور دیگر چھوٹے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا
ضلعی پولیس کے جوانوں نے جوانمردی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا۔
بھرپور موثر جوابی کارروائی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ سجاد احمد نے تعینات پولیس جوانوں کو شاباش دی اور انہیں نقد انعامات دینے کا بھی اعلان کیا۔
حملے کے نتیجً میں پولیس جوان محفوظ رہے اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاکر دہشتگرد عناصر راہ فرار اختیار ہونے پر مجبور ہو گئے ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں کوئی آپریشن نہیں ہونے دیں گے،وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور