علی ظفر

عمران خان کی طرح ٹیم کو لیڈ کریں، علی ظفر کا بابر اعظم کو پیغام

ویب ڈیسک: پاکستانی گلوکار، اداکار اور پروڈیوسر علی ظفر نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ عمران خان کی طرح ٹیم کو لیڈ کریں اور بغیر کسی خوف کے ڈٹ کر کھیلیں ۔
سوشل میڈیا پر بھارت کے خلاف میچ سے قبل انہوں نے کپتان بابر اعظم کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میچ میں ہار جیت ہونا اپنی جگہ ہے لیکن امریکا کے خلاف میچ کے سپر اوور میں بابر خود بیٹنگ کرنے نہیں آئے، یہ بات کچھ سمجھ نہیں آئی۔
علی ظفر نے بابر اعظم کو سابق کپتان عمران خان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک میچ کے دوران آسٹریلیا کو آخری اوور میں پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کے لیے صرف 4 رنز درکار تھے۔
اس مشکل وقت میں عمران خان خود باولنگ کرنے کے لیے میدان میں آئے تھے۔
گلوکار نے کہا کہ عمران خان کے اس اوور کو اگر دیکھا جائے تو واضح نظر آئے گا کہ سابق کپتان نے اس اوور کی ایک ایک بال کو بہت ہی سمجھداری سے کروایا اور پاکستان کے لیے وہ میچ جیتا۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی پاک بھارت میچ ہوتا ہے تو دونوں ممالک کے شائقین میں ایک خاص قسم کا جوش ہوتا ہے اور تھوڑی پریشانی بھی ہوتی ہے۔ اسی لیے میں نے سوچا کہ میں اپنی ٹیم اور بابر اعظم کو ایک مفید مشورہ دے دوں شاید اس کا کچھ مثبت اثر ہو۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں اہم شخصیات کی سیکیورٹی کیلئے الگ ونگ بنانے کا فیصلہ