نئی صف بندی

خیبرپختونخوا حکومت کوٹف ٹائم دینے کیلئے نئی صف بندی

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے اپوزیشن اتحاد کی نئی صف بندی پر کام شروع کردیاگیا ۔
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین و سابق وزیراعلیٰ محمود خان نے اسلام آباد میں حکومتی اتحادیوں سے اہم ملاقاتیں کیں۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور سابق وزیراعلیٰ محمود خان کے درمیان ملاقات میں اہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے نئے اتحاد کے قیام پر زور دیا۔
گورنر خیبر پختونخوا نے محمود خان کو مرکزی قیادت سے ملاقاتیں کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے سربراہ محمود خان سے گزشتہ روز وفاقی وزیر امیر مقام نے بھی ملاقات کی تھی،
مسلم لیگ کی جانب سے بھی پی ٹی آئی پی کو اتحاد میں شمولیت کی آفر کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  وادی تیراہ میدان میں‌ سیلاب نے تباہی مچا دی، کروڑوں کا نقصان