قومی اسمبلی سیکرٹریٹ

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سٹاف کیلئے بائیو میٹرک حاضری لازمی قرار

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام سٹاف کیلئے بائیو میٹرک حاضری لازمی قرار دیدی گئی ہے۔
حاضری نہ لگانے والے 68افسران و ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا،بائیو میٹرک حاضری نہ لگانے والے افسران و ملازمین سے 7دنوں میں شوکاز پر جواب طلب کیا گیا ہے۔
جن افسران و ملازمین کو شوکاز جاری ہوئے ان میں پراجیکٹ مینجرز، مینجرز، ڈپٹی مینجرز، سیکشن آفیسر، ڈرائیور نائب قاصد سمیت دیگر سٹاف شامل ہے۔
سپیکرقومی اسمبلی کو بائیو میٹرک نہ کروانے والے ملازمین کی شکایات ملی تھیں۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق بائیو میٹرک حاضری نہ لگانا مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے،بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنایا جائے ورنہ تادیبی کارروائی ہو گی۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کو احتجاج کی اجازت دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ