باؤلنگ کا فیصلہ

بڑا ٹاکرا، پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

ویب ڈیسک: آئی سی سی مینز ٹی 20ورلڈ کپ کے بڑے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نیویارک کے نیسا کانٹی سٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونیوالے بڑے مقابلے سے قبل بارش شروع ہوگئی جس کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے پاکستان کرکٹ ٹیم ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اترے گی، اعظم خان کی جگہ عماد وسیم پلیئنگ الیون کا حصہ بن گئے ہیں۔
بابر اعظم نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ میں 100فیصد کارکردگی دکھائیں گے ، پاور پلے میں اچھی بولنگ کا مظاہرہ کرینگے۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ شرما آج کے میچ میں بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے، کوشش ہوگی آج کے میچ میں بڑا ہدف دیں۔

مزید پڑھیں:  جلسے کا سٹیج تیار، وزیراعلی خیبرپختونخوا بنوں پہنچ گئے