چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیا ٹیلنٹ آزمانے کا اشارہ دیدیا

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بھارت کیخلاف ٹی 20 ورلڈ کپ میچ میں پاکستانی ٹیم کی شکست کے بعد کہا کہ باونڈری کے باہر بیٹھے ٹیلنٹ کو آزمانے کا وقت آ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کی شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی، ہمارا چیلنج ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانا ہے۔ کسی بڑی تبدیلی کی بجائے معمولی تبدیلی سے کام چل جائے گا۔
محسن نقوی نے بتایا کہ ہم نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم تیار کرنی ہے اور وقت آگیا ہے کہ باہر بیٹھے نئے ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا جائے۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن نے 39ارکان قومی اسمبلی کو پی ٹی آئی ممبرتسلیم کرلیا