بے مقصد ہنگاموں سے ہمیشہ جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے، نواز شریف

ویب ڈیسک: ن لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے ملاقات کی۔
اس موقع پر سینیٹ میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی بھی موجود تھے۔
ملاقات میں نواز شریف نے کہا کہ بے مقصد ہنگاموں سے ہمیشہ آئین اور جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ احتجاجوں اور ہنگاموں کی بجائے سب کو آئین کے تحفظ کیلئَے پارلیمنٹ میں آنا ہوگا جو اس کیلئے اصل جگہ ہے۔

مزید پڑھیں:  کرم ، قبائل کے مابین شدید فائرنگ، ایک شخص جاں‌ بحق،37 زخمی