ن لیگ کودھچکہ،سینئررہنما محمد زبیر نےپارٹی سےراہیں جدا کر لیں

ویب ڈیسک: ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ میرا رشتہ پارٹی سے تب تک تھا جب تک سویلین بالادستی کی بات ہو رہی تھی۔ اس صورتحال مِیں پارٹی کا مورال بھی بلند تھا۔
سابق رہنما ن لیگ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ ہر قیمت پر پاور میں رہنا بہت مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کا مؤقف اب تبدیل ہوگیا تھا ایسی صورتحال میں پارٹی سے الگ ہونا ہی بہتر ہے۔
ان کا کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد اور پی ڈی ایم کارکردگی سمیت مختلف ایشوز پر پارٹی سے اختلافات تھے۔ ان مسائل کے ہوتے ہوئے مزید ساتھ چلنا مشکل ہے۔
محمد زبیر نے بتایا کہ فی الحال کسی بھی پارٹی میں جانے کا فیصلہ نہیں کیا۔

مزید پڑھیں:  ٹانک کے داخلی و خارجی راستے بند، عوام مشکلات کا شکار