45 اور 47 کی لڑائی گھڑے میں لے کر جائے گی، شیخ رشید احمد

ویب ڈیسک: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 45 اور 47 کی لڑائی گھڑے میں لے کر جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ آج افسوس کا دن ہے، یہاں روز لوگوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ نے بتایا کہ شہید بینظیر بھٹو بہتر تھی جنہوں نے ہمیں سات سال قید دی۔ یہ 45 اور 47 کی لڑائی گھڑے میں لے کر جائے گی۔
شیخ رشید احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں آرمی چیف سے مطالبہ کرتا ہوں کہ عام معافی کا اعلان کر دیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی حیثیت کھٹ پتلی سے زیادہ کچھ نہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکی انتظامیہ سے زیادہ کسی نے اسرائیل کی مدد نہیں کی، جوبائیڈن