پشاور، گھریلو ناچاقی پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل، مقدمہ درج

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ میں گھریلو ناچاقی پر ملزم نے بیوی کو قتل کردیا۔
ذرائع کے مطابق بیوی قتل کرنے کا یہ واقعہ پہاڑی پورہ کےعلاقے گل آباد نمبر 2 میں پیش آیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 27 سالہ مسماة شازیہ کی شادی شاہ سعود ولد اجمل شاہ کے ساتھ ہوئی تھی۔
مدعی کی جانب سے بتایا گیا کہ شاہ سعود نے اپنے بھائی شاہ خالد کے ساتھ مل کر فائرنگ کرکے بیوی قتل کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان گھریلو ناچاقی چلی آرہی تھی۔
پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

مزید پڑھیں:  ایپکس کمیٹی اجلاس میں دہشتگردی کیخلاف مہم، بنوں واقعے بارے اہم فیصلے متوقع ہیں