بہترین پرفارمنس کے باوجود بھارت سے شکست پر نسیم شاہ آبدیدہ ہو گئے

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فائیٹر بولر نسیم شاہ نے بھارت کیخلاف نہ صرف بولنگ بلکہ بیٹنگ میں بھی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔
قومی ٹیم کے مایہ ناز پیسر میچ جتوانے کی سرتوڑ کوشش کے باوجود بھارت سے شکست پر گراونڈ میں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔
ذرائع کے مطابق گراونڈ سے پویلین واپسی پر آبدیدہ نسیم شاہ کو نہ صرف ساتھی کرکٹر شاہین آفریدی نے دلاسہ دیا بلکہ بھارتی ٹیم کے کھلاڑی بھی ان کا کاندھا تھپتھپاتے رہے۔
یاد رہے کہ آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف میچ میں نسیم شاہ کی کارکردگی کی تعریف سوشل میڈیا صارفین سمیت پاکستان کے متعدد اداکاروں نے بھی کی۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ: کرپشن کے الزام پر برطرف ججز سمیت 11جوڈیشل افسران بحال