ہتک عزت بل آئین کی 18 ویں ترمیم کی وجہ سے پاس ہوا، گورنر پنجاب

ویب ڈیسک: گورنر پنچاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ہتک عزت بل آئین کی 18 ویں ترمیم کی وجہ سے پاس ہوا۔ اس میں پیپلز پارٹی کا کوئی عمل دخل نہیں۔
گورنر پنجاب سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ایم پی ایز نے ہتک عزت قانون کے موقع پر کارروائی کا بائیکاٹ کیا تھا۔
سلیم حیدر نے مزید بتایا کہ میں نے بحیثیت گورنر بل کو روکنے کی کوششیں کی لیکن میرے دستخط نہ کرنے کے باوجود 15 دن بعد ہتک عزت بل ازخود منظور ہو جانا تھا۔

مزید پڑھیں:  9 مئی کے 12 مقدمات میں عمران خان کا جسمانی ریمانڈ کالعدم