یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات، روایتی سیاسی اسٹیبلشمنٹ کا صفایا ہوگیا

ویب ڈیسک: یورپ کی سیاست نئی سمت اختیار کرگئی۔ یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں انتہائِ دائیں بازو کی حماعتوں کی کامیابی کے بعد روایتی سیاسی اسٹیبلشمنٹ کا صفایا ہوگیا۔
ان انتخابات مِں سینٹر رائٹ جماعتوں کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
720 رکنی یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات کے دوران یورپی یونین کے 27 رکن ممالک میں ہوئے انتخابات ہوئے۔
اس دوران ایگزٹ پولز کے مطابق جرمنی اور فرانس سمیت زیادہ تر رکن ممالک میں انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کے امیدوار کامیاب رہے اور روایتی سیاسی اسٹیبلشمنٹ کا صفایا ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  41آزاد ارکان کامعاملہ،الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ سے رجوع

یورپی پارلیمنٹ میں ہونیوالے انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق گرین اور لبرل رینیو پارٹیوں کے 20، 20 نشستیں کھو دینے کے ساتھ ہی یورپی قوانین کی حمایت کمزور پڑنے کا خدشہ ہے۔
جرمن چانسلر شُولز کی سوشل ڈیموکریٹس کو 14 فیصد اور گرینز کو 12 فیصد ووٹ ملنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں 8 افراد کا قتل سندھ سے گرفتار