تہران، صدارتی انتخاب کیلئے 6 امیدواروں پر مشتمل فہرست جاری

ویب ڈیسک: ایران میں صدارتی انتخاب قریب آتے ہی سیاسی گہما گہمی شروع کو گئی ہے۔
وزارت داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق 28 جون کو شیڈول 14 ویں صدارتی انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کے سپیکر اور تہران کے میئر سمیت 6 امیدواروں پر مشتمل فہرست جاری کر دی گئِی ہے۔
ایرانی وزارت داخلہ کے ترجمان محسن اسلامی کی جانب سے صدارتی انتخاب کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ان امیدواروں کی فہرست کی منظوری 12 رکنی انتخابی نگران باڈی آئینی کونسل نے دی۔
صدارتی انتخاب کیلئے جاری فہرست میں سپیکر باقر قلیباف، سابق جوہری مذاکرات کار سعید جلیلی، تہران کے میئر علی رضا ذکانی، تبریز سے پارلیمنٹ کے سابق رکن، سابق صدارتی امیدوار اور سابق وزیرصحت مسعود پزیشکیان، سابق وزیرانصاف مصطفیٰ پورمحمدی اور شہدا فاؤنڈیشن کے سربراہ حسین قاضی زادہ ہاشمی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  مردان میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص قتل