قصہ خوانی کارپارکنگ وٹریفک جام ‘تاجروں کے تحفظات بڑھ گئے

پشاور(مشرق رپورٹ)قصہ خوانی بازارکی تزئین وآرائش سمیت تجاوازات کے خاتمے اور روڈکی کشادگی کے باوجودکارپارکنگ اورٹریفک جام پرتاجروںکے تحفظات بڑھ گئے ،تاجروں وعوام نے بازارمیں کار پارکنگ اوراس کی فیس کوسب سے بڑامسئلہ قراردیدیا۔مشرق سے گفتگوکرتے ہوئے بازارکے صدرملک جاویداعوان،جی ایس کاشف خان سمیت ملک ہمایون،حاجی انور،حسیب احمد،عصمت خان اور دیگرنے بازار کے مسائل پر کھل کر بات کی اور انکے حل کیلئے تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی کے مسائل کیلئے مخیر تاجر خصوصی چندہ دیں گے ، بازارمیںکار پارکنگ فیس کی س وجہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں،عیدالاضحی کاسیزن ہے اورخریداری کیلئے آنے والا ہرگاہک سو روپے پارکنگ فیس ادانہیںکرسکتا،اس حوالے سے متعلقہ حکام بالا سے گفت وشنید کی جائے گی۔بازارکی چوکیداری تاحال بند ہے
جس کیلئے نئی یونین متعلقہ کمپنی سے اشتراک کرے گی۔ گداگروںنے بازارمیں ڈیرے ڈال دیئے ہیںاوراس معاملے پر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سے بات چیت کی جائیگی ،بازار میں نکاسی آب کا گندا پانی کھڑاہوجاتاہے ، متعلقہ ایم پی اے سے درخواست کر کے نیا نالہ تعمیر کرنے کی استدعا کی جائیگی۔ تاجررہنماؤں کے مطابق حکومت اورانتظامیہ کے احکامات پرتجاوزات کے خاتمے میں مددکیلئے بازار کے تمام تاجروں کو صورت حال واضح ہونے تک اپنی اپنی حدود میںکاروبارکرنے کی ہدایات دی جاچکی ہیں اور تمام تاجراپنی حدودکے اندرکاروبار کررہے ہیں۔
تاجروں نے بتایاکہ بازار گزشتہ تمام عید سیزنزکی طرح امسال ری نیوایشن کے باوجود صبح کے وقت ٹریفک جام رہتاہے جبکہ شام کے اوقات میں بازارکے دونوںداخلی راستوں کورکاوٹیںرکھ کربندکردیاجاتاہے جس سے تاجراور عوام شدیدمشکلات کاشکارہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں دہشت گردی انتہا پر ،حکومت کو کوئی فکر نہیں: میاں افتخار