الیکشن کمیشن: اسلام آباد کے تین حلقوں کے کیسز دوسرے ٹریبونل منتقل

ویب ڈیسک: چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے ن لیگی ارکان قومی اسمبلی کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے محفوظ فیصلہ کے مطابق اسلام آباد کے تین حلقوں کے کیسز دوسرے ٹریبونل کو منتقل کردیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ ٹریبونل کیس کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سنایا۔
اس دوران الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی کیس دوسرے ٹریبونل کو منتقل نہ کرنے کی استدعا مسترد بھی کر دی۔
یاد رہے کہ الیکشن ٹریبونل تبدیلی سے متعلق ن لیگ کی جانب سے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئِی تھی۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اورعظمیٰ خان ڈی چوک سےگرفتار