ڈالر 8 پیسے مہنگا، 278 روپے 28 پیسے کا ہو گیا

ویب ڈیسک: امریکی کرنسی ڈالر 8 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 28 پیسے کا ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق امریکی ڈالر کی اڑان کے باعث پاکستانی روپے کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی ڈالر 8 پیسے مہنگا ہو گیا ہے جس سے نہ صرف ڈالر 278 روپے 28 پیسے کا ہو گیا بلکہ پاکستانی روپے کی قدر میں بھی کمی ہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 20 پیسے پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  9مئی کو کور کمانڈر ہاؤس نہیں جانا چاہئے تھا، شفقت محمود