پشاور، گرانفروشوں و ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن، 18 دکاندار گرفتار، چینی برآمد

ویب ڈیسک: صوبائی حکومت کی جانب سے جاری احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر متنی شاہد اللہ نے متنی سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں گرانفروشوں و ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کیا۔
ذرائع کے مطابق متنی بازار میں 18 گرانفروش گرفتار کر لئے گئےجبکہ اس دوران پنجاب سے آیا ہوا ایک ٹرک بھِی دھر لیا گیا۔
کریک ڈاون کے دوران گودام پر چھاپہ مارا گیا اور چینی ذخیرہ کرنے اور بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنے والے دکاندار کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اے سی متنی نے ٹیم کے ہمراہ گودام کا معائنہ کیا تو اس سے تقریباً 800 عدد چینی کی بوریاں برآمد ہوئیں۔
جنہیں کی اب بوریوں کو اپی تحویل میں لے کر اے سی متنی نے انہیں اوپن مارکیٹ میں تقسیم اور فروخت کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
اس دوران قانون کی خلاف ورزی کرنے والے دکاندار پر بھاری جرمانہ عائد کرکے انہیں جیل بھیج دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر متنی شاہد اللہ نے کریک ڈاون کے دوران واضح کیا کہ مقررہ سرکاری ریٹ کے مطابق اشیائے خورد و نوش اور روزمرہ اشیاء خریدنا پشاور کے عوام اور غریب صارفین کا بنیادی حق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ان کے حق سے محروم کرنے والوں اور گرانفروشوں و ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  حسن نصراللہ کی خفیہ مقام پر امانتاً تدفین، حزب اللہ نے تردید کردی