پی ایس ڈی پی سے 91 ترقیاتی منصوبے نکالنا مایوس کن ہے، علی امین گنڈاپور

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پی ایس ڈی پی سے 91 ترقیاتی منصوبوں کے خاتمے پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔
ذرئع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ پی ایس ڈی پی سے 91 ترقیاتی منصوبے نکالنا مایوس کن ہے ، اس سے صوبہ متاثر ہوگا۔
وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں علی امین گنڈاپور نے مزید کہا ہے کہ قومی اقتصادی کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ جاری منصوبے ترجیحی بنیادی پر مکمل کئے جائینگے۔ اس کے باوجود جاری منصوبوں کو نکالنا ایس آئی ایف سی اور قومی اقتصادی کونسل کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم اورگورنرفیصل کنڈی کی ملاقات،خیبر پختونخو ا میں گورنر راج کی تردید