شاعر احمد فرہاد سے پولیس کی تفتیش مکمل، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

ویب ڈیسک: شاعر احمد فرہاد کو پولیس کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مظفر آباد کی عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی جوڈیشل ریمانڈ کے حوالے سے احکامات جاری کرنے کے ساتھ ساتھ 24 جون کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
یاد رہے کہ پولیس نے تفتیش مکمل ہونے پر شاعر احمد فرہاد کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔ اس دوران پولیس نے احمد فرہاد کا نامکمل چالان بھی عدالت میں پیش کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مظفر آباد کی عدالت نے احمد فرہاد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 24 جون کو احمد فرہاد کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔
یاد رہے کہ عدالتی احکامات کے بعد شاعر احمد فرہاد کو راڑہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  صحافی حسن زیب کے قاتل گرفتار، وجہ تنازعہ پلاٹ لین دین بنی