پشاور میں ایک اور چوری واردات، فوٹوسٹیٹ کی دکان سے پرنٹر اور نقدی غائب

ویب ڈیسک: پشاور میں ایک اور چوری واردات رونما ہو گئی۔ اس واردات میں چور فوٹوسٹیٹ کی دکان سے پرنٹر اور نقدی لے اڑے۔
اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہو گئی ہے جس میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص پرنٹر اٹھائے فرار ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق دکان سے چوری واردات کے بعد مجاہد صافی ولد حوالدار صافی ساکن الفلاح سٹریٹ ہشتنگری کی مدعیت میں رپورٹ درج کر لی گئی۔
رپورٹ کے مطابق نامعلوم چور نجی کالج کے ساتھ فوٹو سٹیٹ کی دکان سے فوٹو کاپی مشین اور 10 ہزار روپے نقدی لے اڑے ہیں۔
متاثرہ شہری کی جانب سے ملزم کے خلاف کاروائی کرنے اور اس واردات سے اسے ہونیوالے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ پی ٹی آئی کی نہیں اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، فواد چودھری