لوئر دیر، جے یو آئی نے میگا ترقیاتی منصوبوں کا خاتمہ تشویش ناک قرار دیدیا

ویب ڈیسک: ضع لوئر دیر میں جے یو آئی کے زیر اہتمام تیمرگرا میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں‌میگا ترقیاتی منصوبوں کے خاتمے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اے پی سی کے شرکاء نے یکم جولائی سے ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نفاذ کا فیصلہ مسترد کر دیا۔
آل پارٹیز کانفرنس کے شرکاء نے کہا ہے کہ صوبائی بجٹ سے پہلے سے منظور میگا ترقیاتی منصوبوں کا خاتمہ تشویش ناک ہے۔
یاد رہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کے شرکاء نے گورنر اور وزیراعلی سے ملاقات کے لیے گرینڈ جرگہ تشکیل دے دیا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی جلسہ میں شامل ریسکیو گاڑیوں کی تفصیلات طلب