نوشہرہ، پشتو فلموں اور ڈراموں کی مشہور اداکارہ خوشبو قتل، مقدمہ درج

ویب ڈیسک: پشتو فلموں اور ڈراموں کی مشہور اداکارہ خوشبو قتل کر دی گئیں۔ اداکارہ کی لاش ضلع نوشہرہ کے تھانہ اکبر پورہ کی حدود میں برآمد ہوئی۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ کی لاش کو پوسمارٹم کے میاں راشد میموریل ہسپتال پبی منتقل کردیا گیا تاہم اداکارہ کو قتل کرنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ خوشبو کا تعلق صوابی سے ہے اور پشاور میں رہائش پزیر تھی، مقتولہ خوشبو کے بھائی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

مزید پڑھیں:  امریکی صدارتی الیکشن :باراک اوباما نے کملا ہیرس کی حمایت کردی