باجوڑ، دہشت گردوں کا میاگانو چیک پوسٹ پر رات گئے حملہ

ویب ڈیسک: ضلع باجوڑ میں دہشت گردوں کی جانب سے میاگانو چیک پوسٹ پر رات گئے حملہ کیا گیا۔
اس دوران دہشت گردوں نے میاگانو چیک پوسٹ پر راکٹ لانچرز اور دیگر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میاگانو چیک پوسٹ پر رات گئے ہونے والے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  سپین اور کینیڈا ویمنز فٹبال ٹیموں نے اولمپک گیمز میں افتتاحی میچز جیت لئے