مقبوضہ کشمیر میں ہندو یاتریوں کی بس پر فائرنگ، 10 ہلاک

ویب ڈِیسک: مقبوضہ کشمیر میں ہندو یاتریوں کی بس پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے 10 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعہ وزیراعظم نریندر مودی کے تیسری مدت کے لیے عہدے کا حلف اٹھاتے وقت پیش ایا۔
بھارتی پولیس کے مطابق ہندو یاتری مندر سے کاٹرا واپس جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائر کھول دیا۔
پولیس کے مطابق ہندو یاتریوں کی بس پر ہونیوالی فائرنگ واقعہ کے بعد بھارتی سکیورٹی فورسز نے علاقے میں مشترکہ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ود ہولڈنگ ٹیکس مسترد،اجناس منڈیوں کا حکومت کو 5روز کا الٹی میٹم