سٹیٹ بینک

سٹیٹ بینک نے 4سال بعد شرح سود میں کمی کردی

ویب ڈیسک: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 4سال بعد شرح سود میں کمی کردی ۔
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 150بیسس پوائنٹ کمی کرتے ہوئے22 فیصد سے 20.5فیصد کردی ہے۔
امریکی جریدے بلومبرگ کے مطابق حالیہ کمی ملک میں 4 برسوں کے دوران شرح سود میں ہونے والی پہلی کمی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود میں کمی کا فیصلہ آج ہونے والے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں نوٹ کیا گیا کہ توقعات کے مطابق فروری سے مہنگائی میں خاطر خواہ کمی آئی ہے اور مئی کے مہینے کا آٹ ٹرن توقعات سے زیادہ بہتر رہا۔
خیال رہے کہ ملک میں جون 2023سے شرح سود 22فیصد پر برقرار تھی۔

مزید پڑھیں:  امریکہ میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں، ہلاکتیں 223تک پہنچ گئیں