نواز شریف

آئیں نفرت کو امید سے بدل دیں،نواز شریف کی مودی کو مبارکباد

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تیسری بار منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں نفرت کو امید سے بدل دیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں نوازشریف نے کہا کہ مودی کو مسلسل تیسری بار وزیراعظم بننے پر گرمجوشی سے مبارکباد دیتا ہوں،الیکشن میں مسلسل تیسری بار کامیابی بھارتی عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔
سابق وزیراعظم نے مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئیں ہم نفرت کو امید سے بدل کر اسے دو ارب انسانوں کی ترقی کا موقع بنائیں۔
دوسری جانب آج وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی بھارتی وزیراعظم کو مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز نئی دہلی میں نریندر مودی نے وزارت عظمی کا حلف اٹھایا اور وہ مسلسل تیسری بار منتخب ہونے والے دوسرے بھارتی وزیراعظم ہیں۔

مزید پڑھیں:  9 مئی مقدمات: شاہ محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی