صنم جاوید

9 مئی کیس:صنم جاوید کا مزید 4روزہ جسمانی ریمانڈ

ویب ڈیسک:انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9مئی کو ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا۔
جے آئی ٹی نے صنم جاوید سے تفتیش کے لئے مزید 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی تھی، عدالت نے حکم دیا کہ صنم جاوید کو 14 جون کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ صنم جاوید کو سرگودھا میں رہائی کے فوری بعد گوجرانوالہ پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔

مزید پڑھیں:  مہنگائی میں اضافہ جاری :مرغی ،دالیں ،گوشت سمیت19اشیاء مہنگی