بارشوں کا امکان

ملک میں رواں برس معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک میں رواں برس معمول سے 35فیصد زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے ۔
ملک میں سالانہ اوسطاً 188ملی میٹر بارش ہوتی ہے جس میں سے کم و بیش اوسطا 141 ملی میٹر بارش مون سون کے دوران ہوتی ہے جس کی مقدار اس مرتبہ زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کر دیا گیا ہے۔
درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے جس کی وجہ سے گلیشئرز کے پگھلنے کی رفتار میں بھی تیزی آئے گی اور اس صورت حال میں دریاں میں سیلابی صورت پیدا ہونے کے امکانات کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔
این ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ اس سال معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی جس کے لیے مارچ سے تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک میں قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کا امکان مسترد