ترقیاتی بجٹ

1500ارب روپے کےترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی گئی

ویب ڈیسک: قومی اقتصادی کونسل کی جانب سے مالی سال بجٹ 2024-25 کیلئے ملک کے سب سے بڑے 1500 ارب کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی گئی ۔
وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں وزرائے اعلیٰ سمیت دیگر حکام نے 1500 ارب کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی،اگلے مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6فیصد مقرر کی گئی ۔
دستاویز ات کے مطابق 1500 ارب کے ترقیاتی بجٹ میں سے 100ارب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے خرچ کریگی ۔
قومی اقتصادی کونسل نے5سالہ منصوبہ بندی کی بھی منظوری دیدی،5سالہ پلان کے تحت مالی سال 2029 تک شرح نمو 6 فیصد تک جانے کی پیش گوئی کی گئی۔
قومی اقتصادی کونسل کی جانب سے آئندہ پانچ سال میں معاشی ترقی کا ہدف اوسطا 5.1 فیصد رکھنے کی منظوری دی گئی۔
بجٹ میں زراعت کی گروتھ کا ہدف 2 فیصد رکھنے جبکہ صنعتی گروتھ کا ہدف 4.4 فیصد رکھنے کی منظوری دی گئی۔
آئندہ بجٹ میں خدمات کے شعبے کی ترقی کا ہدف 4.1 فیصد رکھنے، برآمدات کا ہدف 40.5 ارب ڈالر رکھنے جب کہ درآمدات کا ہدف 68.1 ارب ڈالر رکھنے کی منظوری دی گئی۔
آئندہ مالی سال سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا ہدف 30.2 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے جب کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کا ہدف 3.7فیصد مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں:  آئِی ایم ایف کاایک اورمطالبہ پورا، گیس قیمتوں میں مزیداضافےکاامکان