شرح سود میں کمی کے ساتھ ہی سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

ویب ڈیسک: شرح سود میں سٹیٹ بینک کی جانب سے کمی کے ساتھ ہی سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان پنپنے لگا۔
اس کی ایک وجہ یہ بھی بتائی جا رہی ہے کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک ایکسچینج میں 508 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
اس کے ساتھ ہی سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 73 ہزار 760 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگے۔
یاد رہے کہ سٹاک ایکسچینج میں تیزی ایک بار پھر دیکھی جانے لگی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ شرح‌ سود میں کمی بتائی جا رہی ہے.

مزید پڑھیں:  صدارتی انتخاب، ٹرمپ اور بائیڈن کے مابین امیگریشن پر مباحثے کا امکان