گھیراؤ جلاؤکیس، علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

ویب ڈیسک: موٹر وے پر گھیراؤ جلاؤ اور کارِ سرکار میں مداخلت کے کیس کی سماعت راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں ہوئی۔
اس دوران عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی گئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ فیصل رشید نے سماعت کی جبکہ اس دوران وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور آج بھی پیش نہ ہوئے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے ان کے وکیل ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک پیش ہوئے اور وزیراعلیٰ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دے دی جو منظور کر لی گئی۔
بعد ازاں عدالت نے علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کر دی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں‌ دفعہ 144 کا نفاذ چیلنج، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر