پشاور، پولیس سے فائرنگ تبادلہ میں سنیچنگ کیس میں ملوث رہزن اسد ہلاک

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے گلبہار میں لکی ڈھیری روڈ پر شہری عاصم صدیقی سنیچنگ کیس میں ملوث اہم رہزن گروہ کا ملزم اسد پولیس کیساتھ فائرنگ تبادلہ میں ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبہار کے ایس ایچ او نعمان خان نے پولیس نفری کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار دو مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔
موٹر سائیکل پر سوار مشکوک افراد نے رکنے کی بجائے فرار کی کوشش کی اور گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پر بہ ارادہ قتل فائرنگ کی۔ اس پر پولیس ٹیم نے جوابی فائرنگ کی۔
اس دوران پولیس سے فائرنگ تبادلہ کے دوران کچھ فاصلے پر ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔ اس ملزم کی شناخت اسد عرف اسدے سکنہ دلہ زاک روڈ سے ہوئی جو کہ عاصم صدیقی کیس کا مرکزی ملزم تھا۔
ایس پی فقیر آباد اسامہ آمین چیمہ کے مطابق واقعے کے دوران ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی گلبہار کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ضم اضلاع بجٹ بارے شہباز شریف غلط بیانی کررہےہیں، مزمل اسلم