ڈی آئی خان میں ٹریفک حادثہ، پولیس اہلکار شہید، 4 افراد زخمی

ویب ڈیسک: ڈی آئی خان کے علاقہ کلاچی موڑکے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حادثہ میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ مسافر گاڑی درابن سے ڈی آئی خان شہر کی طرف جارہی تھی۔ اس دوران مال برداری گاڑی کیساتھ ٹکرانے کے باعث حادثہ پیش آیا۔
پولیس ذرائع کی جانب سے ابتدائی تفتیش میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مال بردارگاڑی کا ڈرائیور نیند میں تھا۔
ریسکیو ذرائع نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک حادثہ کے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
یاد رہے کہ ٹریفک حادثہ میں پولیس اہلکار شہید جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں.

مزید پڑھیں:  چیف الیکشن کمشنر کو تمام غیر آئینی اقدامات کا جواب دینا ہوگا، بیرسٹر ڈاکٹر سیف