مردان، ٹی ایم اے ملازمین کا احتجاج جاری، مین گیٹ سمیت تمام دفاتر بند

ویب ڈیسک: ضلع مردان کے ٹی ایم اے ملازمین کی جانب سے مطالبات کے حق میں ٹی ایم اے کے مین گیٹ پر احتجاجی کیمپ لگایا گیا ۔ اس دوران مین گیٹَ سمیت تمام دفاتر کو تالے لگا کر بند کر دیا گیا۔
احتجاج کرتے صوبائِی جنرل سیکرٹری ٹی ایم اے ملازمین سلمان ہوتی کا کہنا تھا کہ افسران نے کرپشن کا بازار گرم کرکے قوانین کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دی ہیں۔
مظاہرین نے کہا کہ کرپٹ افسران کی وجہ سے سرکاری گاڑیوں، سرکاری بنگلوں و دیگر وسائل پر پرائیویٹ لوگوں کا قبضہ ہے۔
ٹی ایم اے مظاہرین نے الزام لگایا کہ سادہ درخواستوں پر ٹھیکے دیے جاتے ہیں جبکہ جعلی بلوں کے ذریعے اکاونٹ سے رقم نکالی جا رہی ہے۔
انہوں نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ ٹی ایم اے اور ان کی ٹیم کو فی الفور ٹرانسفر کیا جائے اور ان کی کرپشن کے خلاف اعلیٰ سطح تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے مطالبات نہیں کانے جاتے تب تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  بالا کوٹ ،نوجوان دریائے کنہار میں ڈوب گیا