سوات، سیدو شریف جیل میں سپورٹس گالا کا انعقاد، قیدیوں کی بھرپور شرکت

ویب ڈیسک: ضلع سوات کے سیدو شریف جیل میں قیدیوں کے درمیان سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا جو اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق سپورٹس گالا میں قیدیوں نے متعدد مقابلوں میں حصہ لیا اور اپنی مہارت کے جوہر دکھائے۔
اس حوالے سے سیدو شریف جیل انتظامیہ نے بتایا کہ قیدیوں کے لئے کھیلوں کے مقابلوں کا مقصد صحت مند تفریح مہیا کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف پر پابندی بارے مشاورت نہیں ہوئی، شیری رحمان