10 رکنی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ تشکیل، نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے 10 رکنی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ تشکیل دے دی۔ اس حوالے سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں فاروق ایچ نائیک، سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان، شبلی فراز، محسن عزیز، انوشہ رحمان، شاہ زیب درانی، فیصل واوڈا، سینیٹر احمد خان، سینیٹر منظور کاکڑ شامل ہیں۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ فنانس بل 25-2024 پر اپنی تجاویز منعقدہ اجلاس میں دے گی۔

مزید پڑھیں:  بلور خاندان سیاست سے کنارہ کش؟ بلورہاوس کی رونقیں ماند