ارباب نیاز سٹیڈیم پر جاری تعمیراتی کام تاحال مکمل نہ ہو سکا، گورنر خیبرپختونخوا

ویب ڈیسک: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ارباب نیاز سٹیڈیم تاریخی جگہ ہے۔ یہاں شہید بے نظیربھَٹو نےآخری جلسہ کیا تھا۔
گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اس لئے یہ گراونڈ ہمارے لئے جذباتی اہمیت رکھتا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے دورہ ارباب نیاز سٹیڈیم پر کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں سب سے زیادہ کھلاڑی خیبرپختونخوا سے ہیں۔ اس کے باوجود یہاں کرکٹ اکیڈیمی ہے نہ کوئی بین الاقوامی طرز کا کرکٹ گراؤنڈ ۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور پشاور کے سب سے پرانے کرکٹ سٹیڈیم میں کھڑے ہیں، پشاورکا یہ سٹیڈیم تاریخی بھی ہے اور ہمارے لئے جذباتی بھی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ 2017 میں اس پر تعمیراتی کام شروع کیا گیا لیکن تاحال مکمل نہیں کیا جا سکا۔ 15 سالوں سے فرسٹ کلاس کرکٹ بند ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں میں امن و آمان سے متعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری