الیکٹرانک میڈیا گائیڈ لائنز کے مطابق رپورٹنگ کر سکتا ہے، عدالت

ویب ڈیسک: الیکٹرانک میڈیا میں عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کے پیمرا نوٹیفکیشن کے خلاف کورٹ رپورٹرز اور صحافتی تنظیموں کی درخواستوں پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے سماعت کی۔ ان درخواستوں کے ساتھ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی درخواست کو بھی یکجا کیا گیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا سپریم کورٹ فیصلے میں دی گئی گائیڈ لائنز کے مطابق رپورٹنگ کر سکتا ہے۔
بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا کی جانب سے التوا کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  ود ہولڈنگ ٹیکس مسترد،اجناس منڈیوں کا حکومت کو 5روز کا الٹی میٹم