افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کا لاپتہ طیارہ گر کر تباہ

ویب ڈیسک: افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ گزشتہ روز لاپتہ ہو گیا تھا ۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لاپتہ طیارہ ممکنہ طورپر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
ملاوی ڈیفنس فورس کے کمانڈر پال ویلینٹینو پھیری کا کہنا تھا کہ نائب صدر ساؤلوس کلاؤس کا طیارہ ممکنہ طور پر چکنگوا کے جنگل میں گرکرتباہ ہو گیا تاہم اس کی باقیات تاحال دریافت نہ کی جا سکیں۔ لاپتہ طیارہ کیلئے ریسکیو آپریشن میں‌گھنا جنگل اور دھند رکاوٹ ہیں‌۔
یاد رہے کہ طیارے میں ملاوی کے نائب صدر سمیت 10 افراد سوار تھے۔

مزید پڑھیں:  ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 40کروڑ ڈالر قرض کی منظوری