وفاق نے عید الاضحیٰ پر 17 تا 19 جون تین چھٹیوں کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ پر 17 تا 19 جون تین چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے منظوری کے بعد 17 تا 19 جون عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا.
ذرائع کے مطابق 17 جون بروز پیر سے 19 جون بروز بدھ تک عید الاضحیٰ کی تعطیلات ہوں گی۔
وفاق کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں‌بتایا گیا ہے کہ تمام سرکاری و نجی ادارے 17 تا 19 جون عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں بند رہیں گے۔
یاد رہے کہ کابینہ ڈویژن کی جانب سے عید تعطیلات سے متعلق سمری میں بھی پیر تا بدھ 17 تا 19 جون تعطیلات کی تجویز دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا ہے ،وزیراعظم