11دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں آپریشن ،11دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا جس میں11دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختون کے شہر لکی مروت میں کیپٹن محمد فراز الیاس اور صوبے دار میجر محمد نذیر کی شہادت کے بعد سکیورٹی فورسز کا آپریشن ہوا ۔
کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے جبکہ 11دہشت گرد ہلاک کئے گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔
دریں اثنا وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لکی مروت میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں 11 دہشت گردوں کو ہلاک کیے جانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  چیف الیکشن کمشنر کو تمام غیر آئینی اقدامات کا جواب دینا ہوگا، بیرسٹر ڈاکٹر سیف