موبائل فون پرٹیکس

بجٹ میں امپورٹڈ موبائل فون پرٹیکس بڑھانے کی تجویززیر غور

ویب ڈیسک: آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ میں درآمدی موبائل فون پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز پر غور کیا جانے لگا ۔
ایف بی آرذرائع کے مطابق نئے مالی سال 2024-25 کے لیے درآمدی موبائل فون پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے اورپی ٹی اے ٹیکس بڑھانے کے علاوہ فنانس بل میں درآمدی موبائل فون پرجی ایس ٹی مزید بڑھانیکی بھی تجویز ہے۔
موبائل فون پر 25 فیصد جی ایس ٹی عائد ہونے کے باعث مزید جی ایس ٹی مشکل ہے۔
دریں اثنا آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 932 ارب روپے کے قرضے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت 316 ارب، چاروں صوبے 616 ارب روپے بیرونی قرضہ لیں گے۔
سندھ حکومت سب سے زیادہ 334 ارب روپے کا قرضہ لے گی۔
پختوانخوا حکومت 131 ارب روپے کے بیرونی قرضے پر انحصار کرے گی۔
پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 123 ارب روپے کا بیرونی قرضہ لے گی جب کہ بلوچستان حکومت 29 ارب کے قرضے لے گی۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :افغان شہری نے مالک مکان کے 5سالہ بچے کو اغواء کر لیا