فائر وال

فائر وال کی تنصیب ،حکومت نے انٹرنیٹ سروس کمپنیوں کو راضی کر لیا

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کے لئے فائر وال کی تنصیب کے حوالے سے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں کو راضی کرلیا۔
ذرائع کے مطابق فائر وال خصوصی فیچر ڈیپ پیکٹ انسپکشن کی صلاحیت کی حامل ہوگی جس سے ڈیٹا کی لیئر7تک دیکھا جاسکے گا اور سوشل میڈیا ڈیٹا کو فلٹر کیا جاسکے گا۔
فائر وال نہ صرف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ پوائنٹس کی نشاندہی کرسکے گی بلکہ ایپلی کیشن کے بجائے آئی پی لیول پر ڈیٹا بلاک کرسکے گی۔
فائر وال پروپیگنڈہ پوائنٹس، آئی ڈیزکو بلاک کرنے کی صلاحیت رکھے گی۔
انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں پر فائر وال نصب ہوگی جس کی تنصیب کی کچھ قیمت حکومت ادا کرے گی جبکہ باقی قیمت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی والی کمپنیاں ادا کریں گی۔
پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں کو راضی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنیاں لائسنس کی شق کے مطابق غیرقانونی مواد کی روک تھام کیلئے اقدامات کی پابند ہیں۔
ادھر وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ فائر وال کی تنصیب پی ٹی اے کا دائرہ اختیار ہے۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف کے نام عمران خان کا خط بہت دیر سے آیا، رانا ثناء اللہ