خورشید شاہ

آئی ایم ایف اور چین کیساتھ معاہدوں سے لاعلم رکھا گیا ،خورشید شاہ

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں بجٹ کا علم نہیں، آئی ایم ایف اور چین سے معاہدوں سے بھی ہم لاعلم رکھاگیا ہے ۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ماضی میں اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جاتا تھا، اب ہم اتحادی ہیں، ہمیں اعتماد میں لینا چاہیے تھا، ہم چاہتے ہیں پارلیمنٹ ضابطہ اخلاق کے تحت چلے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ ہم شکایت حکومت سے کر رہے ہیں، پارلیمنٹ کے اندر پیپلز پارٹی نے بہت قربانیاں دی ہیں، آج بھی ہم کہتے ہیں پارلیمنٹ اور حکومت چلنی چاہئے، حکومت کا فرض ہے وہ اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کیلئے سوچتی ہے، آئی ایم ایف نے اگر شرائط طے کی ہیں تو حکومت کو ہمیں اعتماد میں لینا چاہئے تھا، ابھی بجٹ پر پھنسے ہوئے ہیں کابینہ میں شرکت کا سوچا ہی نہیں۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے ایڈہاک ججز تعینات کرنے کی منظوری دے دی