نومولود بچہ جاں بحق

بٹ خیلہ :نجی ہسپتال میں غلط کینولا لگنے سے نومولود بچہ جاں بحق

ویب ڈیسک: بٹ خیلہ کے نجی ہسپتال میں کینولا غلط لگانے سے نومولود بچہ جاں بحق ہو گیا ۔
بٹ خیلہ کے نجی چلڈرن ہسپتال میں نومولودبچے کو علاج معالجے کی غرض سے داخل کرایاگیاتھا مگر ناتجربہ کار اہلکاروں نے بچے کے پاؤں میں غلط طریقے سے کینولالگایا۔
پاؤں شدید متاثر ہونے کے باعث بچے کو تشویشناک حالت میں پشاور ریفر کردیاگیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گیا ۔
واقعہ کے بعد بچے کے ورثا اور بٹ خیلہ کے سیاسی مشران نے احتجاج کرتے ہوئے ہسپتالوں میں غیرتربیت یافتہ عملے کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد زمین خان مہمند اور دیگر انتظامی افسران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ۔
لواحقین کو غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا یقین دلایاگیا۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی ممکنہ گرفتاری فوج کو دینے کیخلاف درخواست دائر